سرینگر،24ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کشمیر کے ہندواڑا میں آج کرفیو لگا دیا گیا، جبکہ سری نگر کے تین پولیس تھانہ علاقوں میں کرفیو جاری رہے، جس سے کشمیر وادی میں آج مسلسل 78ویں دن بھی معمولات زندگی متاثر رہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے ہندواڑا شہر میں کرفیو لگایا گیا ہے جبکہ سرینگر کے اندرونی علاقے کے تین پولیس تھانہ علاقوں میں بھی کرفیو جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر کے نوہٹٹا، کھانیار اور ایم آر گنج پولیس تھانہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود رہی۔انہوں نے کہا کہ قانون بگڑنے کے خدشہ کے پیش نظر کرفیو لگایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر کے ان چار تھانہ علاقوں سے پابندی ہٹا لی گئی تھے، جہاں کل کرفیولگائے گئے تھے۔جمعہ کی نماز کے بعد قانون بگڑنے کے خدشہ سے کل ان جگہوں پر کرفیو لگا دیا گیا تھا۔افسر نے بتایا کہ باقی وادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی جاری رہے گی اور یہاں دفعہ 144لگا دی گئی ہے۔وادی میں تحریک کر رہے علیحدگی پسندوں نے اپنا احتجاج 29ستمبر تک کے لئے بڑھا دیا ہے،تاہم انہوں نے ہڑتال کے دوران کچھ دنوں کچھ راحت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔علیحدگی پسندوں نے آج پوری وادی کے مختلف تحصیل کواٹر میں لوگوں سے احتجاج کے لئے جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔اس درمیان پابندی اور علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کی وجہ سے کشمیر میں مسلسل 78ویں دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔وادی میں دکانیں، کاروباری ادارے، پٹرول پمپ بند رہے جبکہ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں عوامی گاڑیاں بھی نہیں چلیں۔اس کے ساتھ ہی اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔وادی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور پوری وادی میں پری پیڈ موبائل سے آؤٹ گوئنگ کال سروس بھی متاثرہوگئی ہے۔